ابر گوہر بار
قسم کلام: اسم نکرہ
معنی
١ - موتی لٹانے، یعنی برس کر خوشحال، مالا مال کر دینے والی گھٹا؛ ابر نیساں۔ جوش معنی سے ہے سیراب اکبر اپنا ملک دل لوٹتا ہوں دولتیں اس ابر گوہر بار سے ( ١٩٢١ء، اکبر، کلیات، ٦٩:٤ )
اشتقاق
فارسی زبان سے مرکب توصیفی ہے۔ 'اَبْر' کے ساتھ اسم جامد 'گُہَر' یا 'گَوہَر' اور 'باریدن' مصدر سے فعل امر 'بار' لگایا گیا ہے۔ 'بار' اردو میں بطور لاحقۂ فاعلی مستعمل ہے۔
جنس: مذکر